منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

جنوں کی حویلی جس کو خریدنے والا ہر شخص مرجاتاتھا لیکن اس کوخریدنے والا آخری خریدار۔۔۔!،شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی کی پانچ مرلے ملکیت ہماری ہے اگر حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے کسی غسل خانے پر ہم نے قبضہ کررکھا ہے تو شوق سے واپس لے لیں،لال حویلی جنوں کی حویلی مشہور تھی جو بھی خریدتا مر جاتا ،صرف میں زندہ بچا ہوں،انہوں نے کہا کہ صدیق الفاروق نے گذشتہ روز سے لال حویلی بارے شورشرابہ کر رکھا ہے،دھرنے کے وقت نان ایشو کو اٹھایا جارہا ہے،لال حویلی کے کاغذات دے رہے ہیں

،پانچ مرلے ہماری ہے،باقی اگر کسی چیز پر قبضہ کررکھا ہے تو نوازشریف اسے اپنے نام کروالے۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی جنوں کی حویلی کے نام سے مشہور تھی جو بھی خریدتا مر جاتا صرف میں زندہ بچا ہوں،لال حویلی سے سیاست کرتا ہوں اور کرتارہوں گا،حکمران اگر سمجھتے ہیں کہ ہم نے ان کے باورچی خانے اور غسل خانے پر قبضہ کیا ہوا ہے تو شوق سے واپس لیں لے،بلا وجہ لال حویلی کا پھٹہ کھولا جارہا ہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کی پانچ مرلے جگہ کی ملکیت کے کاغذات میڈیا کے سامنے پیش کردیئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لال حویلی کی پانچ مرلے جگہ ہماری ہے۔اس کے کاغذات پیش کر رہاہوں،اگر حکومت سمجھتی ہے کہ ہم نے ان کے باورچی یا غسل خانے پر قبضہ کر رکھا ہے توشوق سے واپس لے لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…