اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادکے پوش علاقے میں میں نوجوان لڑکی کے برہنہ ہو کر احتجاج کرنے کی اصل وجہ کئی دن گزرنے کے بعد سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق 13اکتوبر 2016ءکولاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے فرانس ایمبیسی سے ویزہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ کراسلام آباد کے علاقے شٹل سروس اور ناکہ تھرڈ ایویونیو کے قریب برہنہ ہو کر احتجاج شروع کر دیا تھااورپولیس پربھی پتھربرسائے تھے جس کے بعد اس کوگرفتارکرلیاگیاتھا اس گرفتاری کے بعد پولیس کی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئےلیڈی کانسٹیبل نے لڑکی کو کپڑے پہنانے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے کافی دھکم پیل کی تاہم دو لیڈی کانسٹیبل نے نوجوان لڑکی کو زبر دستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور اسے کپڑے پہنا کر فوری طور پر تھانے منتقل کیا ۔تھانے منتقل کرنے کے بعد لڑکی کے والدین کو اطلاع کی گئی جس کے بعدلڑکی کے گھروالے رات گئے تھانے پہنچ گئے اورپولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کےبعد بیٹی ان کے حوالے کردی تھی ۔