جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایف سی اہلکار سے تھپڑ کھانے کے بعد صائمہ کنول کو ایک اور تھپڑ پڑ گیا ۔۔۔۔مگر کس سے اور کیوں ؟

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں مہر بخاری نے ایف سی اہلکار سے تھپڑ کھانے والی خاتون صحافی صائمہ کنول کو اپنی تنقید کا کرارا تھپڑ دے مارا۔ایک سوال کے جواب میں مہر بخاری کا کہنا تھا کہ صحافت ہر وقت ہر جگہ تھنڈا دماغ مانگتی ہےجبکہ صائمہ کی جانب سے غصے میں آتے ہوئے ایف سی اہلکار سے بدتمیزی سے بات کرنا اور ان کا کالر پکڑ کر اپنی طرف کھینچنا ایک ناقابل قبول عمل تھا جس کانتیجہ انہیں بھگتنا پڑ ا۔مہر بخاری نے کہا کہ ہمیں کسی اور پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے ۔
واضح رہے کہ ایک اور نجی ٹی وی چینل پر سینئر صحافی کامران خان نے متاثرہ خاتون سے سوال کیا کہ کیا آپ نہیں جانتی تھیں کہ اس قدر کشیدہ ماحول میں اسلحہ بردار کسی سیکیورٹی اہلکار کا پیچھے سے یونیفارم پکڑ کر کھینچنا ایک غیر سنجیدہ حرکت تھی، اس کے ہاتھ میں موجود اسلحہ اچانک چل کر وہاں موجود لوگوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا تھا ۔ جس پر خاتون صحافی نے جواباً کہا کہ میں بس یہ دیکھ رہی تھی کہ یہ شخص عام گارڈ ہے یا سیکیورٹی اہلکار جس پر کامران خان نے انہیں آڑے ہاتھ لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔
یاد رہے کہ کراچی نادرا آفس میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے ایف سی اہلکار کے خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ خاتون رپورٹر اورایف سی اہلکار نے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آرزدرج کرادیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی لیاقت آباد کے نادرا آفس میں مسائل کی نشاندہی کرتی خاتون اینکر کی فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار سے تکرار ہو گئی۔ اہلکار کی بدتمیزی پر احتجاج کیا تو جواب میں خاتون کو تھپڑ دے مارا۔ خاتون اینکر نے اہلکار کے خلاف تھانہ گلبہار میں رپٹ درج کرائی تو اہلکار نے بھی جوابی کار سرکار میں مداخلت، اسلحہ چھیننے اور یونیفارم پر ہاتھ ڈالنے کے الزامات میں مقدمہ درج کرا دیا۔ادھرصحافی تنظیموں نے ایف سی اہلکارکی طرف سے مقدمہ درج کرنے کی سخت مذمت کی ہے اورحکومت سے شفاف تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔


Meher Abbasi Response On Saima Kanwal Issue. by awaizp7

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…