اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری شجاعت شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔انٹراپارٹی انتخابات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرچوہدری شجاعت نے اسلام آباد بند کرو کال میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہونےکا اعلان کیاجبکہ پرویز الہی نے کہاکہ جب ہم تمام اپوزیشن کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں تو خود کو کیسے باہر رکھ سکتے ہیں۔اس سے قبل پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کامل علی آغا نے پارٹی انتخابات منعقد کرائے چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور پرویز الہی پنجاب سے پارٹی صدر منتخب ہوئے ۔ جنرل کونسل نے پارٹی انتخابات تین سال کی بجائے 4 سال بعد کروانے کی قرار داد بھی منظور کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کا کہ حکومت مخالف تحریک میں تمام اپوزیشن کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا چاہیے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 16 افراد کی شہادت آج بھی عوام کو یاد ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی نااہلی کی وجہ بڑے بڑے حادثات کوبھول رہے ہیں جوکہ ان کے اقتدارمیں آخری کیل ثابت ہونگے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































