اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف رو نہیں رہے ’مکر‘ کر رہے ہیں سینئر سیاستدان کا حیران کن موقف سامنے آ گیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)وزیر اعظم نواز شریف کے غریبوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہونے پر عمران خان بھی حیران کن موقف سامنے آ گیا۔ تفصیل کے مطابق عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا رونا ڈھونگ ہے، عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف رو نہین رہے تھے بلکہ مکر کر رہے تھے، یہ رونا پانامہ لیکس کا رونا ہے، واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف غریب مریضوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں صحت کارڈ کے اجراء پروگرام کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے غریب عوام کو علاج و معالجے کی تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ،اس پروگرام میں دل کے امراض ،کینسر ،ہیپاٹائٹس اے ،بی سی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائیگا ،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مریضوں کا 3 لاکھ روپے تک مفت علاج کیا جائیگا جبکہ مزید علاج کی صورت میں بیت المال رقم فراہم کی جائے گی ،وزیر اعظم نواز شریف غریب مریضوں کی حالت زار پر ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ایک غریب روزانہ 200 سے300 تک کماتا ہے وہ اپنا علاج کیسے کرائے گا اور گھر کا خرچہ کیسے چلائے گا ،حکمرانوں سے آخرت میں سب پہلییہی حساب دینا ہوگا کہ انہوں نے غریب عوام کیلئے کیا خدمت کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…