پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے لوگوں نے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ شروع کر دی ,عمران خان انوکھے لاڈلے کی طرح کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں،ن لیگی رہنمائوں نے تحریک انصاف کوکھری کھری سنادیں 

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء دانیال عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے اسلحہ جمع کیا جارہاہے ٗ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ شروع کر دی ہے ٗ جب اسلام آباد بند ہوگا تو سپریم کورٹ میں کیس نہیں چل سکے گا ٗ پارلیمنٹ ،الیکشن کمیشن کو لعن طعن کرنا کیا جمہوریت کی تقویت ہے؟ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس پر نوٹسز جاری کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ٗاسلام آباد کے رہائشیوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت خود لے گی۔ وہ جمعرات کو وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتساب اور انصاف نہیں مانگ رہے ہیں سیاسی چال چل رہے ہیں،اطلاع ہے کہ انھوں نے اسلحہ کی فراہمی اور ٹریننگ شروع کی ہے۔ دانیال عزیز نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب آپ کی نیازی سروس نکل آئی تو آپ نے بیان بدل دیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف آئین کی حدیں توڑ کر اپنا خاص مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں،جب اسلام آباد بند ہوگا تو سپریم کورٹ میں کیس نہیں چل سکے گا ٗہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں عمران خان احتساب کے بارے میں سنجیدہ نہیں ،سپریم کورٹ نے اہم اداروں کو طلب کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسلام آباد بند کریں گے تو کیا سپریم کورٹ کام کرسکے گی؟عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اس لیے جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ کے دل میں اقتدار کی ہوس ہے ٗجب خیبرپختونخوا میں کرپشن کا سراغ لگایا گیا تو انھوں نے قانون بدل دیا ٗایسی باتیں سننے میں آرہی ہیں کہ یہ اسلام آباد میں نئی ٹیررازم شروع کررہے ہیں،ان کو اقتدار کا ہوس کھاتا جارہا ہے۔عمران خان انوکھے لاڈلے کی طرح کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں ٗ پارلیمنٹ ،الیکشن کمیشن کو لعن طعن کرنا کیا جمہوریت کی تقویت ہے؟ اطلاع ہے کہ عمران خان میٹنگ میں کہتے ہیں کہ معاملہ لڑائی کی طرف لیجائیں،عمران خان مسلح تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں ۔ دانیال عزیز نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا ایجنڈا سیاسی سے ہٹ کر اب دہشتگردی کی طرف ہو گیا ہے ٗ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہ صرف اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔ دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ کیا اب طالبان خان کے رنگ میں اسلام آباد میں نئی دہشتگردی شروع ہو گی؟ سپریم کورٹ کا نوٹس لینا واضح پیغام ہے ٗ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پیش ہونے کو تیار ہیں وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس پر نوٹسز جاری کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتاتاہم اسلام آباد کے رہائشیوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت خود لے گی۔وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے ٗاب تحریک انصاف کی اسلام آباد بند کرنے کی کال بے معنی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اب اگر تحریک انصاف احتجاج کرے گی تو وہ غیرآئینی ہوگا،احتجاج ہر شخص کا آئینی حق ہے ٗ آئین کی کونسی شق ہے جس کے تحت آپ طلبہ کواسکول جانے سے روکیں گے ۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ کاروبارتاجروں ٗاسکول جاناطلبہ ٗہسپتال جانا مریضوں کا آئینی حق ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے گئی ہے تو اسلام آباد بندکرنے کاکیا جواز ہے؟۔ دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2 نومبر کو عمران خان اور جہانگیر ترین کو طلب کیا ہوا ہے، وہ اداروں کی پاسداری کی بات کرتے ہیں اور جان بوجھ کر احتجاج کیلئے 2 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے تاکہ الیکشن کمیشن کی سماعت سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی طریقہ سے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا ہے تاہم عمران خان اور ان کی جماعت جواب دینے سے گھبرا رہی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج دہشت گردی کا ایک ایجنڈا ہے، وہ اس کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر قوم کو بتائیں کہ انہوں نے سینٹ میں جو بل پیش کیا ہے اس کے ذریعے کیا عمران خان، علیم خان، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات ہو سکیں گی؟۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے صدر جاوید ہاشمی نے قوم کو بتایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو لاشیں چاہئیں، ڈی جے بٹ کے گانوں اور طوفان بدتمیزی سے عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوا، اب ان کی جماعت میں یہ مشاورت ہو رہی ہے کہ کارکنوں کو مشتعل کرکے توڑ پھوڑ کرائی جائے تاکہ ان کے مذموم مقاصد پورے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، انہوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جتنی باتیں کیں کیا ان میں کوئی ایک بھی رائے پارلیمنٹ کے فورم پر پیش کی ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے اور نوجوانوںکو بے روزگار کرنے کیلئے ہے، انہیں خطرہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) 2018ء میں بھی کامیاب ہو جائے گی اور ان کی بڑھتی ہوئی عمر کے باعث ان کا اقتدار کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی منظوری اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا تاہم حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ان کی شہری آزادی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج ایک بیان دیا ہے کہ جب تک ہم احتجاج نہ کریں تو عدالتیں انصاف نہیں دیتیں، وہ قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، کیا عام آدمی بھی عدالتوں سے انصاف لینے کیلئے گلی محلوں اور عدالتوں کے باہر احتجاج کرے۔ ایک سوال کے جواب میں دانیال عزیز نے کہا کہ حکومت کے پاس ایسی معلومات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف 500 افراد کو اسلحہ کی فراہمی اور تربیت دے رہی ہے جس کے خلاف ہمارے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان 35 پنکچرز والے الزامات لگاتے تھے اور سپریم کورٹ کے کمیشن میں انہیں منہ کی کھانا پڑی، اسی طرح انشاء اﷲ پانامہ تحقیقات میں بھی انصاف ہو گا اور عمران خان کے کچھ نہیں آئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…