اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے سیاحت کوفروغ دینے کےلئے اہم فیصلہ کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا۔اب شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے عام شہری بھی وہاں موجود سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کرسکیں گے، وزرا اور سرکاری افسروں سے بھی قیام کا معاوضہ وصول کیا جائے گا۔”پرو پاکستانی“ کے مطابق اس سے پہلے سیاحت کےلئے جانے والے عام شہری تو مہنگے ہوٹلوں میں قیام پر مجبور ہوتے ہیں لیکن وزرا اور سرکاری افسر سرکاری ریسٹ ہاو¿س میں مفت رہائش کی موجیں اڑاتے لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہونے والا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاو¿سز کو عام شہریوں کے لئے بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، شمالی علاقوں کی سیر کو جانے والا کوئی بھی عام شہری مناسب معاوضے کے عوض ان ریسٹ ہاوسز میں قیام کرسکے گا جبکہ وزرا اور سرکاری افسروں سے بھی معاوضہ وصول کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام وی آئی کلچر کے خاتمے کےلئے اٹھایا جارہا ہے جبکہ اس پر عمل سے حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہوگااوردوسری طرف اس سے زرمبادلہ کے ذخائرپربھی مثبت اثرپڑے گااورملک کاامیج بھی دنیابھرمیں بہترہوگاکہ پاکستان سیاحت کےلئے ایک بہترین اورسستاترین ملک ہے ۔