منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کسی حکومت میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرے‘‘

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد دھرنے سے متعلق وزیرِ اطلاعات کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہو ئے کہا یہ بات پرویز رشید کو بھی اچھی طر ح معلوم ہے کہ کسی حکومت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرے، اگر ایسا ہوا تو اس کا انجام بڑا بھیانک ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی کے پر وگرا م میں اظہا ر خیال کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ دھرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے اور اس مرتبہ اسلام آباد میں جو لوگ نکلیں گے وہ شاید اس سے پہلے تاریخ میں نہ نکلے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ نہیں، بلکہ ان اداروں کی بحالی کا مطالبہ کرنے آرہے ہیں جو حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور پاناما لیکس جیسے مسئلے کی آزادانہ تحقیقات نہیں کرسکتے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ‘سلام شہداء 4 ‘ ریلی سے خطاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ بلاول اب سرگرم ہورہے ہیں اور شاید وہ اب عوام میں جائیں گے تو ان کی الجھن ختم ہوجائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات پورے پاکستان کو معلوم ہے کہ شیر کا شکار صرف عمران خان ہی کرسکتا ہے، کیونکہ جو اصل اپوزیشن ہے وہ تحریکِ انصاف ہی ہے اور کم از کم اس بات پر ان کا بلاول کے ساتھ مکمل اتفاق ہے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ بات پرویز رشید کو بھی اچھی طر ح معلوم ہے کہ کسی حکومت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرے، اگر ایسا ہوا تو اس کا انجام بڑا بھیانک ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…