اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں بہت بڑا خون خرابہ ہونے جا رہا ہے!!! دعوے نے کھلبلی مچا دی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق راہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو علم ہے کہ صحافی سرل المیڈا کی خبر کس نے فیڈ کروائی ہے،اس حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئیں ہیں، صرف ایکشن لینا باقی ہے، اس بار اسلام آباد دھرنے میں بہت خون خرابہ ہو گا ، میں عمران خان کے ساتھ ہوں گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی حمایت کی اس لئے وہ بچ سکا ، منی لانڈرنگ کیس کا فیصلے کچھ اور آنا تھا جو آخری وقت ہی تبدیل ہوا ،فاروق ستار کو آہستہ آہستہ سائیڈ لائن کر دیا جائے گا،الطاف حسین کافی عرصہ سے ’’را‘‘ کے لئے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی سرل المیڈا کی خبر فیڈ کرنے کا علم وزیر اعظم کو ہے، فوج نے اس معاملے کی ابتدائی تحقیقات کی ہیں ،جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ردعمل ضرور آئے گا، اگر ردعمل نہ آیا تو نواز شریف 2018 میں پھر وزیراعظم بنیں گا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ خبر فیڈ کرنے کا مطلب فوج کو بدنام کرنا تھا ،فوج ضرور ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کے دھرنے سے پہلے بڑا واقعہ رونما ہو گا ،دنیا بھر میں پاکستان کے تشخص کو کمزور کیا گیا ،نواز شریف جو بھی اس وقت کر رہے ہیں وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی ماری ہے اور اس مرتبہ تو انہوں نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے ،اب 30اکتوبر کو صرف اسلام آباد میں بند نہیں ہونا چاہئے ،وزیر اعظم ہاؤس کے باہر دھرنا اور بیٹھنا چاہئے ،میں بھی عمران خان کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دوں گا ،صرف اور صرف ادارے کے چیف سے ٹکراؤ کے نتیجے میں وہ ملک کے وجود کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،عام لوگوں کو تو سرل کانام لینا بھی نہیں آتا ،سرل المیڈا کے حوالے سے حکومت کے سینئر وزیر ملوث ہیں ،انہوں نے مودی کے ساتھ مل کر یہ خبر فیڈ کروائی اِنہوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں کمزور کر دیا ہے ،اپنے آپ کو سیکیور کرنے کے لئے انہوں نے ملک کو بیچ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دھرنے میں بڑا خون خرابہ ہو گا اور حکومت نے ہدایات جاری کر دی ہیں ،کسی صورت وہ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے ،اللہ نہ کرے لیکن میں اس بار خونی اسلام آباد دیکھ رہا ہوں۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ملک کو بچانے کے لئے ہمیں تھوڑے عرصے کے لئے جمہوریت کا گانا بند کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…