پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرل المیڈا کی متنازعہ خبر،چوہدری نثار سے اہم ملاقات،یقین دہانی کرادی گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں انگریزی اخبار روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ملاقات کی ، جس میں نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ خبر کے حوالے سے تحقیقات کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کو بے نقاب کر نا ہے، انہوں نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، اس موقع پر روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ملکی مفاد کا تحفظ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہا ہے انہوں نے ادارے کی طرف سے معاملے کی انکوائری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…