بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انتہائی افسوسناک خبر ، ہلاکیتں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی افسوسناک خبر ، ہلاکیتں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ,جنازے میں شرکت کیلئے وادی نیلم اشکوٹ سے مظفرآباد جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دریائے نیلم میں جا گری‘6 افراد جاں بحق‘ 2زخمی ہوگئے‘ہلاک ہونے والوں میں ٹھیکیدار دین محمد‘ حوالدر چوہدری محمد دین‘ چوہدری تاج دین‘ چوہدری لال دین‘ چوہدری غلام دین شامل‘وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ‘ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس ‘سابق وزیر اعظم سردار عتیق ‘ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ‘سابق وزراء میاں عبدالوحید، الحاج سردار گل خنداں و دیگر کا حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وادی نیلم کے گاؤں اشکوٹ سے مظفرآباد جانے والی ٹیکسی کار جس پر اشکوٹ سے تعلق رکھنے والی چوہدری برادری اشکوٹ کے سربراہ ٹھیکیدار چوہدری دین محمد ، اور ان کے خاندان برادری کے دیگر6افراد جن میں حوالدر چوہدری محمد دین، چوہدری تاج دین، چوہدری لال دین، چوہدری غلام دین ، چوہدری صادق، چوہدری محمد دین سوار تھے جو مظفرآباد میں اشکوٹ سے تعلق رکھنے والے میجر(ر) بشیر شاہ کے جنازے میں شرکت کے لیئے جارہے تھے نوسیری کے مقا م پر فنی خرابی کے باعث ٹیکسی کار گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث 6افراد جن میں ٹھیکیدار دین محمد، حوالدر چوہدری محمد دین، چوہدری تاج دین، چوہدری لال دین، چوہدری غلام دین موقع پر دم توڑ گے جن کی لاشیں اہل علاقہ مقامی ریسکو ٹیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت گہری کھائی سے نکال دیں جبکہ 2افراد جن میں محمد صادق، چوہدری محمد دین شامل ہیں شدید زخمی ہوگے جنہیں شیخ زید ہسپتال مظفرآباد منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے ، سابق وزراء میاں عبدالوحید، الحاج سردار گل خنداں ، محترمہ شمیم علی ملک، سابق چئرمین نیلم بورڈ خواجہ شفیق احمد،سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول، سابق ایڈمنسٹریٹر سید صداقت شاہ ،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نواز اعوان ، صدرتحریک انصاف نیلم راجا الیاس خان سمیت دیگر جائے حادثہ پر پہنچ گے اور حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر اظہار افسوس کیا

دوسری جانب آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے نوسیری کے مقام پر ٹیکسی کار حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے صدر مسلم کانفرنس نے مسلم کانفرنس تحصیل آٹھمقام کے سابق صدر چوہدری دین محمد اور ان کی برادری کے افراد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس05لاکھ روپے ماوضہ ادا کیا جائے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…