پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

1300بچوں کےلئے صرف 8کمرے ،تحریک انصاف کے رہنمانے طالبات سے معافی مانگ لی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

پشاور (آن لائن) فوکل پرسن میگا پراجیکٹس و ایم پی اے شوکت یوسفزئی نے گرلز پرائمری سکول کے دورے کے موقع پر طالبات سے لازمی سہولیات نہ ہونے پر معافی مانگ لی اور میسنگ فیسیلیٹیز کے نام پر دی جانے والی رقم سے سٹیشنری اور دیگر اشیاء کی خریداری کی تحقیقات کا حکم دیا۔ شوکت یوسفزئی نے گرلز پرائمری سکول اخون آباد کا اچانک دورہ کیا جس میں طالبات کی تعداد 1300 سے زائد تھی اور ان کے لیے صرف 8 کمرے ہیں طالبات کی اکثریت دھوپ میں برآمدے یا سکول کی چھت پر بغیر پنکھے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ شوکت یوسفزئی سکول گئے تو ننھی طالبات نے شکایت کی کہ کمروں میں ان کے لیے جگہ نہیں شدید گرمی میں پنکھے تک نہیں لگائے گئے۔ جس پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آپ کی حالت دیکھ کر مجھے افسوس ہوا میں آپ سے معافی مانگتا ہوں انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جلد وزیر تعلیم کو سکول کا دورہ کرائیں گے وہ مختلف کلاسوں میں گئے اساتذہ سے بھی ملے۔ شوکت یوسفزئی نے پرنسپل سے پوچھا کہ مسنگ فیسلٹیز کیلئے کتنی رقم سکول کو ملی تو میڈم نے کہا کہ 80 ہزار مگر اس پر انہوں نے زیادہ رقم سٹیشنری پر خرچ کی اور کچھ پر اساتذہ کیلئے کرسیاں خریدی ہیں جب ان سے کہا گیا کہ پنکھے کیوں نہیں خریدے گئے تو انہوں نے خاطر خواہ جواب نہ دیا۔

تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف آف شورکمپنیوں کے حوالے سے جاری تحریک کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے ہتھیار کو تیسرے آپشن کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیاہے تاہم اسمبلی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی دونوں اتحادی جماعتیں اس سے متفق نہیں اور اپوزیشن نے بھی اسمبلی کی تحلیل کومتفقہ طور پر روکنے کاعندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس ضمن میں گورنرسے رابطہ اورعدالت سے رجوع کرتے ہوئے اسمبلی کو ہرصورت بچایا جائے گا۔ تحریک انصاف نے 30 اکتوبر کووزیراعظم کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے سے تحریک کے نئے آغازپر3آپشنز پر کام کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے ا?پشن کے تحت مذکورہ دھرنے ہی کے ذریعے وزیر اعظم کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے پرمجبورکیاجائے گاتاہم ایسا نہ ہونے پردوسرے ا?پشن کے طورپر تحریک انصاف ارکان اسمبلی مستعفی ہوں گے ،اس بارے میں تحریک انصاف ڈپٹی پارلیمانی سیکریٹری شوکت یوسفزئی نے ایکسپریس کو بتایا خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے یا اس کی تحلیل ہماراتیسرا ا?پشن ہو گا، حالات کے مطابق ا?پشنز کا استعمال کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت ترجمان مشتاق غنی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اسملبی تحلیل کرنے کا ا?پشن استعمال کیاجاسکتاہے تاہم یہ آخری آپشن ہو گا، اگراستعفوں کوفیصلہ ہوا تو پہلا نمبر ایم این ایز کا ہی ہو گا، خیبر پختونخوا اسمبلی کانمبر آخری ہوگا، جب مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھہ کیساتھ رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جان بچاکر بھاگنے کے چکر میں ہے کیونکہ ساڑھے 3 سال میں انھوں نے کچھ نہیں کیا جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اس کا راستہ روکاجائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف آف شورکمپنیوں کے حوالے سے جاری تحریک کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے ہتھیار کو تیسرے آپشن کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…