اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے صحافی سیرل المیڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا۔ جمعہ کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) اور آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے وفد کو سیرل المیڈا کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ و وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے وفد کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ کسی صحافی، اخبار پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ صحافی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے باوجود معاملے کی انکوائری جاری رہے گی جبکہ سرل المیڈا کو چاہیے کہ وہ انکوائری میں مکمل تعاون کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق بعد ازاں چوہدری نثار کی یقین دہانی کے بعد سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔
صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیاگیا لیکن۔۔۔! چوہدری نثار نے انتباہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ



















































