ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی ’’اے ٹی ایمز ‘‘راناثناء اللہ کے صبر کاپیمانہ لبریز،بڑا اعلان کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ججز کے فیصلے رپورٹ ہونے چاہئیں ، ریمارکس کو رپورٹ کر نے پر پابندی عائد ہونی چاہیے ،عمران خان نے خود کو خودکش جیکٹ بنا رکھا ہے ،حکومت کی کو شش ہے کہ اس کو پو ری منصوبہ بندی اور تحمل سے ڈیفیوز کیا جا ئے ،عمران خان احتساب کمیشن کے نام پر صرف پرپیگنڈا کر ر ہے ہیں ، تحقیقاتی کمیشن بنانے کی طرف کبھی نہیں آئیں گے کیونکہ اس طرح ان کی اپنی اے ٹی ایمز بھی پکڑی جائیں گی ، لیڈرشہروں کو بند کرنے کی نہیں بلکہ آباد کرنے کی باتیں کرتے ہیں ، عمران خان کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،انگریزی اخبار کی خبر کے معاملے پر بنائی گئی انکوائری کو ہر صورت اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جا نا چاہیے ، مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ خبر جانتے بوجھتے ہوئے گھڑی گئی ہے اور اس میں حقیقت والی کوئی بات نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی ، اگر یہ بات پو ری دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک کے فرد نے کی ہو تی کہ میں اس ملک کا دارالخلافہ بند کر دوں گا تو اس کو فوراً لو گ پا گل خانے لے جا تے ، لیڈرشہروں کو بند کرنے کی نہیں بلکہ آباد کرنے کی باتیں کرتے ہیں ۔ عمران خان کے بیوی بچے ان کے پاس نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید مایوسی اورناامیدی کا شکار ہیں ، علیم خان اور جہانگیر خان سے کہتا ہوں کہ وہ عمران خان کی ذہنی کیفیت کو چیک کروائیں ،عمران خان کی حالت اس وقت ایک خودکش سیاستدان کی ہے ، انہوں نے خود کو خودکش جیکٹ بنا رکھا ہے لیکن حکومت کی کو شش ہے کہ اس کو پو ری منصوبہ بندی اور تحمل سے ڈیفیوز کیا جا ئے ۔ ایک انگریزی اخبار کی خبر کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ خبر ہو تو پھر لیک ہو تی ہے لیکن اگر اپنے آپ سے بنا کر ہی خبر لگا دی جائے توا سے لیک ہونا نہیں کہتے ،سرل المیڈا نے ایک مفروضے پر مبنی خبر لگائی ہے جو کہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے کیونکہ اس کا اثر براہ راست قومی سلامتی کے معاملات پر پڑاہے ،اس پر بنائی گئی انکوائری کو ہر صورت اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جا نا چاہیے ، مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ خبر جانتے بوجھتے ہوئے گھڑی گئی ہے اور اس میں حقیقت والی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اپنے متعلق بیان کی تردید کر چکے ہیں ، ججز کے فیصلے رپورٹ ہونے چاہئیں ، ریمارکس کو رپورٹ کر نے پر پابندی عائد ہونی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب جہاں جتنی بار چاہا ان کو پانامہ لیکس کا جواب دیا جا چکا ہے ، اب انہیں چاہیے کہ خود ہی شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر خود کوجواب دے لیا کر یں ، اس بات کو خود عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ میں نے بھی آف شور کمپنی بنائی تھی اور آف شور کمپنی بنا نا کوئی کرپشن نہیں ہے ، ان کو چاہیے کہ و ہ قوم کو بتائیں کہ انہوں نے 27لاکھ میں 52کروڑ کی جائیداد کیسے خریدی ؟آف شورکمپنی تو جہانگیر خان ترین کی بھی ہے اور علیم خان کی بھی ہے،انہیں اس بات کا حساب دینا چاہیے کہ انہوں نے جو آف شور کمپنی بنائی اس کیلئے پیسہ کک بیکس سے آیا ، نان ٹیکس پیڈ رقوم سے آیا یا اور کدھر سے آیا ؟عمران خان اسی لیے ہی ٹی اوآرز پر تحقیقاتی کمیشن نہیں بننے دے رہے کیونکہ اس طرح وہ خو د بھی پکڑے جائیں گے اور ان کی اے ٹی ایمز بھی پکڑی جائیں گی اس لیے عمر ان خان کمیشن بنانے کی طرف کبھی بھی نہیں آئیں گے ۔وہ احتساب کمیشن کے نام پر صرف اور صرف سیاسی پر اپیگنڈہ کر رہے ہیں اور کر تے رہیں گے ، ہم بھی ایسے ہی انہیں جو اب دیتے رہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمو دالرشید ایوان میں آکر بات کریں ان کے ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس ملک کے سپہ سالار ہیں ، ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں کر کے انہیں متنازعہ نہیں بنا نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا رواں سال کا 24اجلاس جمعہ سے شرو ع ہو چکا ہے اور 10دن تک جا ری رہے گا۔یہ اجلاس محرم الحرام سے پہلے ہی بلایا جا نا تھا لیکن سخت سکیورٹی خدشات کی وجہ سے محرم الحرام سے قبل نہیں بلایا گیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…