ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد،کھل کر پیشکش،فاروق ستار کو ’’بڑا‘‘تسلیم کرلیاگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ فاروق ستار ہمارے بڑے ہیں ٗوہ اگر کچھ فیصلے کریں تو ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں رضا ہارون نے کہاکہ فاروق ستار ہمارے بڑے ہیں اور ہم ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔فاروق ستارنیامینڈیٹ لیکر الطاف حسین کے دباؤسے آزاد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن لڑیں ٗپاک سرزمین پارٹی ایم کیو ایم کے مقابلے میں امیدوار کھڑے نہیں کرے گی

سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 248 لیاری سے الیکشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ الیکشن کس جماعت سے لڑیں گے؟ قیاس آرائیاں اب بند ہوجانی چاہئیں کہ اب میں کونسی جماعت میں جاؤں گا کیونکہ پیپلز پارٹی کو میں نے نہیں چھوڑا۔ میرے چاروں طرف شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر ہیں۔ بینظیر بھٹو ہی میری روحانی لیڈر ہیں۔ عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم میں ایک اور دھڑا بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم میں ایک اور دھڑے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم میں ایک اور دھڑا بن جائے گا۔ نئے دھڑے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کے دھڑوں کو پرویز مشرف یکجا کریں گے۔ تینوں دھڑوں کو یکجا کرکے پرویز مشرف لیڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں آنے والے آئندہ 10 دن اہم ہیں۔ بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…