بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے اس کام میں الطاف حسین کی کوئی مدد نہیں کی ، سرفراز مرچنٹ نے بڑا دعوی کر دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے اس کام میں الطاف حسین کی کوئی مدد نہیں کی ، سرفراز مرچنٹ نے بڑا دعوی کر دیا
قائد ایم کیو ایم کواسکاٹ لینڈیارڈکی طرف سے بری الذمہ قراردیئے جانے پرسرفرازمرچنٹ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری ہی ادانہیں کی اورنہ ہی کیس کو سنجید ہ لیاگیا،ایک معمولی سے آرٹیکل پرگرفتاریاں شروع ہوجاتی ہیں دوسری طرف راسے فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ کاالزام تھالیکن حکومت نے دانستہ طورپرکچھ نہیں کیا۔گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایف آئی اے اورپولیس نے اسکاٹ لینڈیارڈسے کبھی بھی تعاون نہیں کیا،سکاٹ لینڈکے پاس ٹھوس ثبوت تھے اورمیں کاغذات ٹی وی پرعوام کودکھاؤں گا،اگرثبوتوں کاباہمی تبادلہ ہوتاتومستقبل میں چورراستے بندہوجاتے لیکن حکومت نے جان بوجھ کرآنکھیں بندکرلیں ،۔بھارت سے فنڈنگ کامعاملہ بہت سنگین تھااورسکاٹ لینڈیارڈنے پلیٹ میں رکھ کردیاتھامگرحکومت نے اس ڈرسے دستاویزات کاتبادلہ نہیں کیاکہ کہیں پنڈوراباکس نہ کھل جائے ،اسکاٹ لینڈیارڈکے پاس ڈپٹی میئرکراچی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات تھیں وہ بلاتے رہے مگروہ گئے ہی نہیں ۔سکاٹ لینڈیارڈنے ایک بارنہیں بلکہ کئی بارتعاون مانگامگرحکومت کرناہی نہیں چاہتی تھی اورنہ ہی کریگی،کیونکہ ان کے تانے بانے بھارت سے جاکرملتے ہیں ،میں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بھی ثبوت دیئے تھے حالانکہ جے آئی ٹی نے مجھے جلدبازی میں بلایاتھا۔بھارت سے فنڈنگ کامعاملہ فاروق ستارسب کوپتہ تھامگرہم نے کیس کوتھانے کاکیس بناکرخراب کردیاکیونکہ ہم نے اس کیس کوآگے نہیں چلاناتھااوریہ وہ ثبوت تھاجس کوحکومت پوری دنیاکے سامنے پیش کرسکتی تھی کہ دیکھیں ہمارے ساتھ کیاہورہاہے ،برطانیہ کوثبوت ہی نہیں دیئے گئے توکیس کیسے آگے چلتا،29نومبر2015ء کو80صفحات کاڈوزیئربھیجاتھالیکن مجھے لگ رہاہے کہ حکومت ایم کیوایم کوبچانے کیلئے آگے آئی ہے ،کیونکہ ان دستاویزات کے بعدمعاملہ ہی ختم ہوگیاہے ،یہ دستاویزات مستندہیں آج بھی اگرحکومت میں ذرابھی سنجیدگی ہے اورحکومت چاہتی ہے کہ ہمارے ملک کوبدحال نہ کیاجائے توحکومتی سطح پربات چیت کی جائے اورجس اسلحہ کی فہرست الطاف حسین کے دفترسے ملی تھی وہ اسلحہ بھی برآمدہوا،میں اس کیس کوایسے نہیں چھوڑوں گااپنے ملک کی عدالتوں سے پوچھوں گاکہ مستندثبوتوں کی موجودگی میں میرے ملک کیخلاف کیوں سازش کی گئی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مرنا اور جینا صرف پاکستان کیلئے ہے،اپنے ملک کیلئے آخری حدتک جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…