پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

سلطان راہی کا نیا روپ سامنے آگیا, عوام نے حکومت سے شکایت کر دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راج ہمارا ،بادشاہت ہماری ‘کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ‘گھروں میں غیر قانونی چھاپے‘ گاڑیاں خریدنا‘ کوٹھیاں بنانا شروع کر دیں عوام کا وزیراعظم فاروق حیدر‘ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر‘ چیف سیکرٹری‘وزیر و سیکرٹری جنگلات سے نوٹس لینے کامطالبہ کر دیا ۔محکمہ جنگلات شاردہ رینج کے آفیسرسلطان اکبر نے نیلم کی عوام کے لیے سلطان راہی کا روپ دھارلیا۔گھروں میں غیر قانونی چھاپے،مال ضبط کر کے اپنی گاڑیاں خریدنا اور کھوٹیاں بنانا شروع کر دیں۔راج ہمارا ،بادشاہت ہماری ،ہماری حکومت ہے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا سلطان کی عوام کو دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات شاردہ ڈویژن کے رینج آفیسر سلطان اکبر نے علاقہ کے اندر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور لوگوں کے گھروں میں غیر قانونی چھاپے مار کر عوام علاقہ کو تنگ کررکھا ہے لوگوں کے گھروں سے محکمہ کی آڑ میں مال لوٹ کر باہر باہر سے فروخت کر کے لاکھوں روپے جمع کر لیے ہیں۔اور اس بات کی دھمکی دی جاتی ہے کہ حکومت ہماری اپنی ہے ہمارے دل میں جوآئے ہم کریں گے کوئی ہم سے پوچھ نہیں سکتا ہے دو ماہ قبل شاردہ کھریگام ملک طاہر اسلام کے گھروں سے گھچی لے کر فرار ہوگیا جو کہ ملک طاہر اسلام کی ذاتی ملکیت اور ٹیکس شدہ قانونی تھی جو کہ محکمہ کے اندر جمع نہ کرائی او باہر باہر سے فروخت کر دی۔ملک طاہر اسلام نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ‘چیف سیکرٹری،وزیر جنگلات ،سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر کرپٹ آفیسر سے عوام کی جان چھرائیں لوگوں کی چادر چاردیواری کا تقدس پامال ہونے سے بچائیں۔
جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دورے کے لیے فارم حاصل کر لیا فاروق حیدر بس سروس کے زریعے سری نگر جانے کے لیے رواں ہفتے فارم جمع کروائیں گے فاروق حیدر اس دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے فاروق حیدر آزاد کشمیر کے دوسرے وزیر اعظم ہوں گے جو مقبوضہ کشمیر جائیں گے اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مقبوضہ کشمیر گئے تھے تاہم بیرسٹر سلطان محمود جب سری نگر گئے تھے وہ سری نگر کی حکومت کے مہمان تھے اور بذریعہ جہاز ہندوستان کے راستے کشمیر گئے تھے فاروق حیدر بس سروس کے زریعے براستہ چکوٹھی سری نگر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انھوں نے رشتہ داروں کو ملنے کا جواز بنا کر دورے کا پروگرام بنایا ہے بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت فاروق حیدر کو ویزہ ملنے کے قوی امکانات ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس اور محبوبہ مفتی دونوں اپنے زرائع اور تعلقات استعمال کریں گے کہ انھیں دورے کی اجازت مل جائے

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…