لاہور (آن لائن)بچوں کی صحت پر چاک اور بلیک بورڈ کے استعمال سے برے اثرات کے بعد اس کے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تمام سکولوں کو وائٹ بورڈ اور مارکر خریدنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سپیشل سیکرٹری تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کے منتظمین کو ہر کمرہ جماعت کے لئے روایتی تختہ سیاہ کی بجائے کم از کم ایک وائٹ بورڈ اور مارکر کا انتظام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ، یہ فیصلہ چاک کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بلیک بورڈ اور اس پر استعمال ہونے والے چاک سے بچوں کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے اس لیے ان کے استعمال کو ترک کر دیا جائے اور وائٹ بورڈ اور مارکر کا ہر کلاس روم کے لیے خریدنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔