اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے بارے میں متنازعہ خبر کے معاملے میں ڈیلی ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹرسرل المیڈا نے حکومت کی طرف سے رابطہ کرنے پر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے اور بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق انگریزی اخبارڈان کی طرف سے متنازعہ خبرکے معاملے پرجوکمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں متعلقہ رابطوں کےلئے اہم ذمہ داری وفاقی وزیرزاہدحامد کودی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کاکہناہے کہ ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹرسرل المیڈا سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے رابطہ کیا ہے،انہوں نے صحافی کو انکوائری کمیٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا کہا ہے، صحافی نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے اور بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا ہے۔سرل المیڈاکی طر ف سے انکارپرذرائع کایہ کہناہے کہ سرل کی طر ف سے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کوبڑی اہمیت دی جارہی ہے کہ یہ ایک عام معاملہ نہیں ہے بلکہ اس خبرکے پیچھے کچھ طاقت ورقوتیں ہیں ۔