ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

’’ نواز ‘‘ جمہوریت صرف پٹواری اور دربار یوں کو ہی نظر آتی ہے‘ ‘سینئررہنمانے بڑی دھمکی دیدی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ’’ نواز ‘‘ جمہوریت صرف پٹواری اور دربار یوں کو ہی نظر آتی ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے جو صرف حکومت اور اسکے چند دربار یوں کو نظر آتی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ایک عام آدمی کو دور بین سے بھی نظر آتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کے تمر ات اس تک پہنچ رہے ہیں، 30اکتوبر کو جمہوریت نہیں درحقیقت حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار کو خطرات لاحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی، ملک میں واقعی جمہوریت نہیں بادشاہت ہے جمہوریت کے نام پر عوام کا مذاق اڑایااور لوٹ مار ہور ہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسی نظام کیخلاف تحریک انصاف سڑکوں پر ہے۔کرپشن پر بات کریں تو حکمران کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں پڑ گئی لیکن جب ایک سپیکر اپنے وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس کی بجائے درخواست دہندہ کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بجھو ا دے، جب حکمران عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنی سکیورٹی اور آف شور کمپنیوں پر لگا دیں جب ایک عام آدمی انصاف، تعلیم، صحت، روزگار جیسی بنیادی حقوق سے محروم ہو تو تب جمہوریت کو کیوں خطرہ نہیں ہوتا؟ اپوزیشن لیڈر نے خورشید شاہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قوم جانتی ہے کس کو کون فائدہ پہنچا رہا ہے اور کرپشن بچانے میں کون شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بنا ہوا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں تا ہم پا نا مہ لیکس پر جواب لئے بغیر کارروائی نہیں چلنے دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…