اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بیرون ملک علاج پر 27 لاکھ روپے کے اخراجات کئے ان کے علاوہ چھ دیگر پارلیمنٹیرین نے بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کروایا ہے جن پر کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھائے گئے ہیں۔آڈٹ حکام نے ان اخراجات کو غیر قانونی قرار دیا ہے آڈٹ رپورٹ 2016 میں انکشاف ہوا ہے کہ بیگم شہناز شیخ ایم این اے نے امریکہ میں سرکاری خرچ پر علاج کرایا تھا جس پر 27 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں بشری رحمان ایم این اے نے بھی امریکہ میں سرکاری خرچ پر علاج کرایا تھا جس پر 43 لاکھ روپے خرچ کئے گئے تھے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی امریکہ میں سرکاری خرچ پر علاج کرایا ہے ان پر 27 لاکھ روپے اخراجات کئے گئے تھے اس طرح ایم این اے شہزادہ محی الدین نے لندن میں سرکاری اخراجات پر علاج کرایا تھا جس پر 28 لاکھ خرچ ہوئے ہیں اس طرح ایم این اے صاحبزادہ سید مرتضیٰ امین ، عبدالوسیم نے بھی کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال سے علاج کرایا تھا جس پر سرکاری خزانہ سے 7 سے 8 لاکھ روپے ادا کئے گئے ایم این اے کشور ذہرا نے بھی سرکاری اخراجات پر آغا خان ہسپتال سے علاج کرایا تھا جس پر 5 لاکھ 73 ہزار خرچ ائے تھے آڈٹ حکام نے ان اخراجات کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور سرکاری خزانہ سے خرچ کی گئی رقوم واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ #/s#(جاوید)