اسلام آباد(آن لائن) پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے5ویں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی(جے سی سی) کا اجلاس نومبر میں ہو گا۔ ذرایع کے مطابق پاکستانی حکام میٹنگ میں چین کو پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کریں گے کہ 10ہزار جوانوں میں مشتمل نئی سیکورٹی فورس کا قیام دسمبر تک عمل میں ہو سکے گا اس کے علاوہ میٹنگ میں دسمبر 2017تک مکمل ہونے والے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جے سی سی کا نومبر میں اجلاس بلانے کے لیے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال گذشتہ ماہ چین کے دورہ پر تھے جس میں جے سی سی کا اجلاس9سے13 نومبر کو بلانے پر اتفاق کیا گیا تھا ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جے سی سی سے پہلے گوادر، ٹرانسپورٹ اور صنعت میں تعاون کے ورکنگ گروپس کی ملاقات کی جائے تاکہ ان کی سفارشات کو جے سی سی کا حصہ بنایا جا سکے۔شہزاد