اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی حکومت،پرویزمشرف کا پیغام،پاکستان کو عوام کو خطرناک انتباہ کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ان حکمرانوں کا انتخاب کریں جو حقیقت میں اس اہم ذمہ داری کے اہل ہوں۔بصورت دیگر قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ حسینی فلسفہ کے مطابق سربلندی کے لئے سرکٹوایا جاسکتا ہے مگر ظلم اور جبر کے آگے سر کوجھکایا نہیں جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ جناب حسین سر کٹوا کر بھی سر بلند ہیں اور آپ کے دشمن فاتح ہو کر بھی مفتوح ہیں۔ آج اس بات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ قوم حسینی فلسفہ کے مطابق حق اور باطل میں تمیز کرتے ہوئے حق کا ساتھ دے۔ یوم عاشور کی مناسبت سے میڈیا کے لئے اپنے جاری کئے گئے بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنماؤں نے کہا کہ حق کا ساتھ دیتے ہوئے نواسہ ء رسول ؐ نے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے قبیلے کی جانیں قربان کر دیں مگر ظلم کا ساتھ نہیں دیا۔آپؓ کی شہادت سے امت مسلمہ کو یہ درس ملتا ہے کہ کسی بھی قیمت پر حق کا ساتھ نہ چھوڑا جائے چاہے اس کے لئے جان بھی قربان کیوں نہ کرنی پڑے۔بدقسمتی سے آج ہمارا المیہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر حق اور باطل کی تمیزکرنا چھوڑ دی جاتی ہے جس کی سزا بحثیت قوم سب کو ملتی ہے۔ واقعہ کربلا ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم ان حکمرانوں کا انتخاب کریں جو حقیقت میں اس اہم ذمہ داری کے اہل ہوں۔بصورت دیگر قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم آج عہد کر لے کہ وہ کسی بھی صورت حق کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ سرفرازی اور سر بلندی اس کا مقدر نہ ہو ۔شہادت امام حسینؓ سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…