منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

کراچی میں پھر آگ و خون کا کھیل شروع

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا جواد رضا بھی دوران علاج دم توڑگیا دو روز قبل مقتول کے والد بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے، جس میں جواد رضا زخمی ہوگیاتھاجومنگل کو دوران علاج دم توڑگیا۔دوسری جانب پاک کالونی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں سگے بھائی ہے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہباز اور زخمی کی محسن کے نام سے ہوئی ہے۔لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔دھر اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سے ورک شاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے اسلم نامی شخص جاں بحق ہوا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے جبکہ گارڈن فوارہ چوک اور میراں ناکہ کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔جنہیں طبی امدادکے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…