اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بارڈر کی صورتحال،محرم الحرا م میں سیکورٹی،راناثناء اللہ نے خدشات کا اظہارکردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ باڈر کی صورتحال کے باعث پہلے سے موجود سکیورٹی خدشات کو مزید سنگین سمجھتے ہوئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عاشورہ محرم کے دن خیرو عافیت سے گزار دے،صوبہ بھر میں اضلاع کی انتظامیہ جس سطح پر موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کرے گی وفاق سے اتنے ہی حصے میں سروس بند کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے ہمراہ یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کے دورہ اور ڈی سی او آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان ، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل ، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان ،جہانگیر خانزادہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔کابینہ کمیٹی نے موچی گیٹ سے روٹ کا دورہ شروع کیا اور رو ٹ پر حفاظتی ومیونسپل انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی او لاہور کے آفس میں مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے کمیٹی کے اراکین کو کنٹرول روم سے جلوسوں کا مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مرکزی جلوس کے روٹ کے موقع پر انٹری پوائنٹس کو چیک کیا گیا ہے تاکہ کوئی ایسا فرد جلوس کا حصہ نہ بنے جو خدانخواستہ کسی حادثے کا سبب بنے ۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جس محنت، لگن اور خلوص سے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اللہ کرے کہ عاشورہ محرم کے دن خیریت سے گزرجائیں۔ انہوں نے موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا کہ اس مرتبہ یہ طے کیا گیا ہے کہ جو بھی ضلع جس سطح پر چاہے گا اسی کے مطابق وفاق سے موبائل سروس بند کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ انہوں نے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ پہلے سے موجود ہیں لیکن باڈر کی صورتحال کے باعث انہیں مزید سنگین سمجھتے ہوئے مزید فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…