جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں من گھڑت خبرشائع کرنے والے صحافی کےخلاف بڑااقدام ہوگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے گزشتہ روزاعلی سطح میں فیصلہ کیاتھاکہ ایک انگریزی اخبارنے حکومت اورفوج کے بارے میں ایک من گھڑت خبرچھپنی والی خبرپرایکشن لینے کافیصلہ کیاتھااوراب وفاقی حکومت نے انگریزی اخبارمیں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی من گھڑت خبرشائع کرنے کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے اورمن گھڑت خبر دینے والے صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایلمیں ڈال دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافی سیرل المیڈا نے سیاسی اورعسکری قیادت کے درمیان حساس نوعیت کے اجلاس سے متعلق خبر بغیر کسی ثبوت کے شائع کی تھی۔اب ای سی ایل میں نام شامل ہونے پراورسیرل المیڈا کے پاکستان سے باہر جانےنہیں جاسکیں گے جس کی تصدیق سیرل المیڈا نے بھی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراس خبر کی تصدیق کی ہے۔کہ وزرات داخلہ نے ان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاہے ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی کارروائی سے متعلق اختراع پر مبنی میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کیلئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ بات چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پیر کو ملاقات کے دوران کہی جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس کے شرکاء نے گذشتہ ہفتہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ طور پر زیر بحث سلامتی امور سے متعلق روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی من گھڑت خبر کی اشاعت پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ اس خبر کی اشاعت قومی سلامتی امور پر رپورٹنگ کے عالمی مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور خبر میں غلط و گمراہ کن مندرجات نے اہم ریاستی مفادات کو نقصان کا خدشہ لاحق کیا ہے جن کا اصل بات چیت اور حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شرکاء نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کے امور پر مفروضوں پر مبنی رپورٹنگ سے اجتناب کرے۔ وزیراعظم نے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے نشاندہی کی جائے۔ اجلاس نے اعادہ کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھیں گے جو تمام فریقین کے مکمل اتفاق سے بلاامتیاز اور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…