پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

عوام تیار کر لیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ وادی کوئٹہ میں چلچلاتی دھوپ اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے،درجہ حرارت میں کمی سے وادی کوئٹہ میں صبح،شام اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کافی تبدیل ہوگیا ہے،صبح اور رات کے وقت ابھی تھوڑی سر دی لگتی ہے۔گرمی تو ختم ہوگئی مگر موسم خشک ہے،ایک بارش ہوجائے تو موسم برابر ہوجائیگا۔ وادی کے ماحول میں درجہ حرارت کی کمی سے خنکی تو بڑھی مگر موسم خشک ہونے سے ناک ، کان گلے اور سینے کے امراض میں اضافے کے علاوہ خشکی سے آنکھوں میں الرجی کی شکایت بھی عام ہو نے لگی ۔ ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ خشک موسم سے آنکھوں میں الرجی کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جبکہ دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد82000کیوسک اور اخراج :105000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 18000کیوسک اور اخراج 18000کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد15600کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 30300 کیوسک اور اخراج8000کیوسک۔بیراج :جناح: آمد125200کیوسک اور اخراج 117200کیوسک،چشمہ: آمد119400کیوسک اوراخراج 110000 کیوسک، تونسہ:آمد102200 کیوسک اور اخراج86300کیوسک، پنجند: آمد16000کیوسک اور اخراجNil، گدو: آمد 120600 کیوسک اور اخراج 95800کیوسک، سکھر: آمد90600 کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک، کوٹری:آمد29900کیوسک اور اخراج 1600کیوسک۔ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1517.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.577ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1219.55فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.700ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.200 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…