اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ہائی وے پولیس کی خالی آسامیاں پر کرنے کا حکم دے دیا۔ڈیوٹی موجود پولیس اہلکاروں کی شہادت یا وفات پر ان کی بیواؤں کو مالی امداد کے حصول کے لیے فوری طور پر اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ یہ احکامات انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دئیے۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلا سمیں آئی جی پنجاب نے ہائی وے پولیس اورصوبائی چیک پوسٹوں کی خالی آسامیوں پر کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ یہ سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوائی جاسکے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس کے اہلکاروں کو شہادت اور وفات پر ان کے اہل خانہ جن میں117بیوائیں شامل ہیں ان کی مالی امداد کے فوری طور پر اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف امور پر بھی زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ پولیس میں جدید آئی ٹی کیڈر فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس میں 2500 افراد بھرتی کیے جائیں گے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سی پی او میں قائم سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ،آئی جی سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے کیڈر فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے، جس میں آر او فارنزک مددگار 15 ,سی سی ٹی وی کیمراز اور ہیومن ریسورس پر مشتمل آئی ٹی کیڈر فورس میں بھرتی کئے جائیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کیڈر فورس ڈی آئی جی و ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او کے ماتحت فرائض انجام دیگی سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات و یونٹس کے تقریباّ 229 افسران و جوانوں کو سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے ملک کے تمام جیلوں کے قیدیوں اور ضمانتوں پر رہا ملزمان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردیں ،ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو شیئرنگ کے حوالے جامع سفارشات تیار کر کے ارسال کی جائیں تاکہ کسی بھی صوبے کے مفرور اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی باہمی شیئرنگ کی بدولت انکی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت سے بھرپور استفادہ کے لیئے سخت محنت کرنا ہوگی۔
پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر، اہم محکمے میں ملازمتوں کا اعلان ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































