منگل‬‮ ، 04 جون‬‮ 2024 

پاکستان بھر میں کہاں کہاں موبائل فون بند رہے گا اور کب سے کب تک ؟سیکیورٹی اداروں نے بڑااقدام اٹھا لیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔
دوسری جانب جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ حامد محمود فیضی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے کی بہت ضرورت ہے تاکہ اسلام دشمن طاغوتی قوتوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے امت مسلمہ حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت امام حسین ؓ سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انتشار پھیلانے والے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی ضلع سکھر کے صدر محمد لطیف مغل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ حامد محمود فیضی نے مزید کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اسلامی اقدار کا آئینہ دار ہے جس کی ابتدا اور انتہا بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے اس ماہ مبارک میں خلیفہ دوئم حضرت سیدنا عمر فاروق اور سید الشہداء حضرت امام حسین ؓ کی شہادت میدان کربلا کا واقعہ حق اور باطل کے درمیان مارکہ تھا امام حسین نے میدان کربلا میں اپنی اوررفقا کی جانوںکو نذرانہ دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا انہوں نے کہا ہے محرم الحرام میں آپس میں ہم آہنگی کو فروغ دیکر فساد پھیلانے والوں کی سازش کو ناکام بنایا جاسکتا ہے علماء کرام شہری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

موضوعات:



کالم



ہم بھی


پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…