اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لندن میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کی ۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لندن میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں شیخ رشید نے طاہرالقادری کوعمران خان کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جس کاانہوں نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے طاہرالقادری سے ملاقات کے دوران معاملات مل جل کرآگے بڑھانے کی بات کی توانہوں نے اس معاملے پرسوچنے کےلئے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین بھی لندن گئے ہوئے ہیں لیکن جب شیخ رشید نے انہیں تحریک انصاف کے احتجاج اوردھرنے میں شرکت کی دعوت دی توانہوں نے اس موقع پرجہانگیرترین سے ملاقات کرنے کاکوئی عندیہ نہیں دیا۔شیخ رشید اورطاہرالقادری کے درمیان ملکی صورتحال اورتحریک انصاف کے احتجاج پرتفصیلی بات چیت کی تاہم ابھی تک طاہرالقادری نے تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کاکوئی مثبت جواب نہیں دیابلکہ پارٹی قیادت سے مشاورت کےلئے شیخ رشید کوکہاکہ وہ کچھ وقت دیں تاکہ وہ مشاورت کرسکیں ۔