ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ہم 2060 ء تک تمام قرضے واپس کر دینگے‘‘ اسحاق ڈار کا ایسا بیان کہ آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران 6290ارب روپے کا ملکی قرضہ اور 9.7ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا، غیر ملکی قرضہ2060تک واپس کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں 354مدارس میں سے 179غیر رجسٹرڈ ہیں،شناختی کارڈز کی ازسرنو تصدیق کا عمل31دسمبر2016تک مکمل کر لیا جائے گا، جعلی اور غیرقانونی شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل میں837انکوائریاں زیرالتوا ہیں، ملک میں 3431 ارب روپے کے کرنسی نوٹ اور 8.29ارب روپے کے سکے زیرگردش ہیں۔یہ اعدادوشمار جمعہ کو قومی اسمبلی کے وقفہ سولات میں مختلف وزارتوں کی طرف سے ارکان کے سوالات کے جواب میں دئیے گئے۔واضح رہے کہ ایوان میں وقفہ سوالات معطل کر دیا گیا تھا تاہم تحریری جوابات ایوان میں پیش کئے گئے۔ رکن محمد شہباز بابر کے سوال کے جواب میں وزرات خزانہ نے اپنی تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران 6290ارب کا ڈومیسٹک ڈیٹ جبک 9.7ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا،مقامی قرضہ کی واپسی کی

مدت میں تین ماہ سے لے کر 20سال تک ہے جبکہ غیر ملکی قرضہ2060تک واپس ادا کیا جائے گا،حکومت نے گذشتہ تین سال کے دوران معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے،مالیاتی استحکام کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ قرضوں پر انحصاف کوکم کیاجاسکے،حکومت نے مالیاتی خسارہ کو جو 2012۔13میں 8.2فیصد تھا کم کرکے 2015۔16تک 4.6فیصد تک کرلیا ہے،حکومت نے 2017سے 2020تک بجٹ خسارہ کی حد4فیصد تک محدود کرنے کیلئے قانون میں ترامیم کی ہیں،ٹوٹل قرضہ 2017۔18جی ڈی پی کے 60فیصد تک لایا جائے گا جس کو بعدازاں مزید کم کیا جائے گا،حکومت مستقبل میں قرضوں پر انحصار کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔رکن طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2016ء4 سے شروع ہونے والا شناختی کارڈز کے ازسرنوتکمیل کا عمل 31 دسمبر 2016ء تک مکمل ہوجائے گا۔
ڈاکٹر نگہت شکیل خان کے سوال کے جواب میں وزارت خزانہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دورے حکومت کے دوران غیر ملکی حکومتوں اور تنظیموں سے 15527 ملین ڈالر سے زیادہ قرضہ حاصل کیا۔ رکن شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ جعلی اور غیر قانونی شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل میں 837 انکوائریاں زیر التوا ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے اپنے تحریری جواب میں ایونا کو آگاہ کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں کل 354 مدارس ہیں جن میں سے 179 غیر رجسٹرڈ اور 175 رجسٹرڈ مدارس ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کسی مذہبی تنظیم پر پابندی عائد نہیں کی گئی اور رواں مالی سال سول آرمڈ فورسز کو اسلحہ اور ٹرانسپورٹ کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے نیکٹا نے 22 اجلاس منعقد کئے، جن میں سے وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں 3، وزیرداخلہ کی زیر صدارت 5 جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایک اجلاس کی صدارت

کی۔رکن مسرت رفیق کے سوال کے جواب میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے چار منصوبے 2017ء دو منصوبے 2018 جبکہ 2منصوبے 2022ء تک مکمل ہوں گے۔ رکن طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وزارت خزانہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ ملک میں 3.431 ٹریلین روپے کے کرنسی نوٹ زیر گردش ہے جبکہ 8.29 ارب روپے کے سکے ملک میں زیر گردش ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…