پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے30 اکتوبر کے دھرنے میں اچانک کون سی ایسی شخصیت شرکت کرے گی جو حکومت اور بھارت کی نیندیں حرام کر دے گی؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن نے کہا کہ عمران خان کا 30 اکتوبر کو آنے والا دھرنا تیاریوں کے حوالے سے پچھلے تمام دھرنوں سے بڑا ہوگا اور یہ ایک تاریخی دھرنا ہوگا۔ اینکر پرسن احمد قریشی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر دھرنا تمام پچھلے دھرنوں سے بہت بڑا ہوگا اور اس کی اطلاعات تحریک انصاف سے نہیں بلکہ دیگر ذرائع سے آ رہی ہیں۔ احمد قریشی نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے میں دیگر جماعتیں بھی شرکت کریں گی اور اس بار 30 اکتوبر کے دھرنے سے 3 دن قبل مذہبی سیاسی جماعتوں پر مشتمل دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد دھرنے کیلئے آ جائے گی اور دھرنے میں حافظ سعید اچانک شریک ہوں گے۔ احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور دفاع پاکستان کونسل میں کوئی چیز مشترک نہیں سوائے ایک بات کے، کہ تینوں جماعتیں کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں سے بالکل مطمئن نہیں اور وہ اس معاملے پر ایک ہوکر نواز شریف حکومت کو بہت ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ احمد قریشی نے کہا کہ 30 اکتوبر کے دھرنے میں حافظ سعید کی شمولیت سے حکومت اور خاص طور پر بھارت کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ بھارت حافظ سعید کے حوالے سے انتہائی جارحانہ موقف کا حامل ہے اور امریکہ و بھارت کی جانب سے کئی بار یہ مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ پاکستانی حکومت حافظ سعید کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرے اور ہمارے حوالے کرے۔ احمد قریشی کے مطابق دوسری جانب جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کی لیڈ حافظ سعید کے ہاتھ میں ہے۔ حافظ سعید کی قیادت میں 30 اکتوبر کو دھرنے میں دفاع پاکستان کونسل بھرپور انداز میں شرکت کر سکتی ہے جس سے حکومتی مشکلات میں شدید اضافہ ہو جائے گا۔ تاہم اس بارے میں دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آ سکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…