جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گرما گرم ماحول میں ایک اور ’’کشیدگی‘‘ کااضافہ،عمران خان کا ’’آخری وار‘‘ کرنے کا فیصلہ ،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒ لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائیونڈ جلسے میں کئے گئے اعلان کے مطابق سڑکوں پر آنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ،پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کومشاورت کیلئے آج ( جمعرات) کے روز طلب کر لیا گیا ، استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے آئندہ کی تحریک کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر بھی غور کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے رائیونڈ جلسے میں کئے گئے اعلان کے مطابق سڑکوں پر آنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے اراکین پنجاب اسمبلی کو آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور فیصلے کی تائید حاصل کرنے کیلئے آج جمعرات کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان میں سب سے زیادہ اہمیت اساتذہ کو دی جائے گی کیونکہ ہم اس بات پر یقین کر تے ہیں کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں میٹرو سے نہیں ۔ اساتذہ کو تلقین کر تاہوں کہ وہ ہمیشہ زندگی میں سچ بولاکریں کیونکہ ان کی ذمہ داری بچوں کی تربیت ہے اگر وہ سچ نہیں بولیں گے تو اس ملک کو ایک بہترین مستقبل نہیں مل سکے گا۔ میر ی خواہش ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں اتنی بڑھا دیں کہ ہر کوئی معلم کے شعبے کو اولین ترجیح دے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے عالمی یومِ اساتذہ کے دن کی منا سبت سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے وزیرِ اعلی ہاؤ س پشاور منعقدہ ایک پرُ وقار تقریب سے بحثیتِ مہمانِ خصوصی کر تے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ماضی میں ٹیلنٹ سرکاری سکولوں سے نکلتا تھا لیکن آج اس ملک میں سرکاری سکولوں کا معیارِ تعلیم گرادیاگیا ہے کیونکہ سرکاری سکولوں میں کسی امیر کا بچہ نہیں پڑھتا صرف پیسے والے ہی آج بہتر ین تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں بر سرِاقتدار آتے ہی تحریکِ انصاف نے شعبہ تعلیم پر ایمر جنسی لگائی اور صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ تعلیم میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت باالخصوص محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں اور اچھی کا رکردگی پر اساتذہ کو کیش ایوارڈ سے نوازنے پر دلی خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ ساٹھ سالوں میں شعبہ تعلیم پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جن لوگوں کو ہم کافر کہتے ہیں ان کے ملک میں سب سے بہتر تعلیم کا نظام ہے اور وہاں تمام قابل لوگ سرکاری سکولوں سے نکلتے ہیں اور جو بچہ سرکاری سکول میں فیل ہو جائے تو پھر وہ پرائیویٹ سکول میں جاتا ہے لیکن جس ملک میں میاں نواز شریف حکمران ہو تو وہاں سرکاری سکولوں اور شعبہ تعلیم کے نام پر عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے اور میرے لئے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے دور میں 35000 بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آگئے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس نظام میں میرٹ اور احتساب نام کی کوئی چیز نہ ہو تو میں اس کرپٹ نظام کے خلاف کھڑا ہوں اور تحریکِ انصاف کرپشن کے خلاف جنگ کر رہی ہے اور ہم عنقریب یہ جنگ جیتنے والے ہیں۔ وہ ممالک کبھی تر قی کی منازل طے نہیں کر سکتے جودو بنیادی باتوں یعنی انسانی وسائل پر خرچ اور اداروں کو مضبوط کرنے پر عمل نہیں کر تے ۔ تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا میں انسانوں پر وسائل خرچ کر رہی ہے اور اداروں کو اصلاحاتی عمل کے ذریعے مضبوط کیا ہے۔ چیئر مین تحریکِ انصاف نے اس موقع پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر میں بہترین نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ و پرنسپلز کو نقد انعامات دیئے ۔ تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکینِ اسمبلی سمیت اساتذہ اور والدین کی بھاری تعداد مو جو دتھی۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…