پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’کپتان ‘‘ کی حکمت عملی زبردست !!مسلم لیگ(ن) بھی تحریک انصاف کے نقش قدم پر چل پڑی بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا!!!

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرنوازشریف الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں اور صوبائی قیادت نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے سفارشات مرکزی صدر میاں نواز شریف کو ارسال کر دی ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے تنظیمی ڈھانچہ مکمل نہیں ہے اور پارٹی کو عوام سے رابطہ کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے آخری مرتبہ انٹراپارٹی انتخابات 2010میں ہوئے تھے جس میں وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدرمنتخب کیاگیاتھاجس کے بعد پانچ سال بعدانٹراپارٹی الیکشن ہوناتھالیکن وہ نہ ہوسکے جبکہ اب الیکشن کمیشن کی طرف سے سخت ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے والی جماعتوں کوالیکشن کمیشن کی فہرست سے ختم کردیاجائے گاجبکہ دوسری ن لیگ کے اقتدارمیں آنے کے بعد پارٹی کے کئی عہدیداراقتدارکے ایوانوں میں بیٹھے ہیں جن میں پارٹی کے چیرمین راجہ ظفرالحق سینیٹ میں قائد حزب اقتدار،نوازشریف وزیراعظم ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑاگورنرخیبرپختونخوا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال وفاقی وزیرمرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر،سیکرٹری مالیات سردارایازصادق سپیکرقومی اسمبلی ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم دستگیربھی وفاقی وزیربن چکے ہیں ،اسی طرح پارٹی کے اسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبدالقادربلوچ بھی وفاقی وزیر،پارٹی کے سینئرنائب صدرجاوید ہاشمی اب پارٹی چھوڑچکے ہیں جبکہ دوسرے سینئرنائب صدرسرتاج عزیزمشیرخارجہ کاقلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔جبکہ جوائنٹ سیکرٹری پرویزرشید اس وقت پارٹی کے مالیاتی امورکودیکھ رہے ہیں تاہم وہ بھی وفاقی وزیرہیں۔پارٹی کے انتہائی معتبرذرائع نے بتایاہے کہ صرف وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ فیصلہ کیاگیاہے کہ تمام عوامی عہدے رکھنے والوں کی بجائے پارٹی کے سینئرکارکنوں کونئے عہدوں کیلئے منتخب کیاجائے گا۔ذرائع نے مزید یہ بھی بتایاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی کامرکزی دفترجوکہ ایف ایٹ تھری میں تھاوہ بندکردیاگیاہے اوروزیرمملکت طارق فضل چوہدری کوپارٹی کانیادفترکسی کمرشل علاقے میں بنانے کاکہاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…