جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

قتل کی وارداتیں کس کے کہنے پر کیں؟سعید بھرم نے اہم ترین سیاسی شخصیات کے نام اگل دیئے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے کارکن اور ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے متعدد وارداتیں فاروق ستار،ندیم نصرت، وسیم اختر اور دیگر کی ہدایت پر کرنے کا اعتراف کیاہے ۔کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن سعید عرف بھرم نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔ بیان میں سعید بھرم نے ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے والے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے نام اگل دیئے ہیں ۔ بیان میں سعید بھرم نے کہا کہ قتل کی متعدد وارداتیں فاروق ستار ، ندیم نصرت ،وسیم اختر ، حیدر عباس اور محمد وسیم کے کہنے پر کی۔ جبکہ بڑی وارداتوں کی ہدایت کے لیے محمد انور لندن بلاتے تھے ۔سیعد بھرم نے بیان دیا کہ 1997 میں سیشن کورٹ سکھر میں دھماکہ کیا ۔ واردات میں اجمل پہاڑی ، ندیم مولانا ، سعید گنجا کی بیوی اور رضوان سکھر والا نے ساتھ دیا ۔ 1997 میں سہراب گوٹھ پر مسلم لیگ ن کے جلسے پر بارود سے بھری موٹر سائیکل سے دھماکہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…