جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم پاکستان کے لئے ہر حد کراس کر سکتے ہیں آپ کے اندر تین چیزیں ہونی چاہئیں۔۔۔راحیل شریف نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑا پیغام دے دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے مودی ہو، را ہو یا کوئی بھی ہومیں آپ کو یقین سے بتا سکتا ہوں کہ  پاکستان کی سرحدوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ سرحدوں کی حفاظت پر پاکستان آرمی کھڑی ہے ہم اپنے دشمن کی چالوں کو اچھے طریقے سے سمجھ چکے ہیں اور ان کا توڑ کریں گے۔ ہم وطن کے دفاع میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے وطن کے دفا ع کے لئے ہر حد تک جائیں گے بلکہ ہر حد کراس بھی کریں گے۔

راحیل شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے ، اپنے ٹیلنٹ کو آگے لے کر چلیں اور پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھیں۔ آپ نے کہا کہ میں ہمیشہ تین سی (c’s) پر زور دیتا ہوں کہ ان کو اپنے ذہن میں رکھیں اور ان کو اپنے ساتھ لے کر چلیں ۔

کریکٹر، کریج اور کمپیٹنس

جنرل راحیل شریف نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے نصیحت کی کہ آپ کا کردار بے داغ ہونا چاہئے ، آپ میں کریج یعنی جرات ، حوصلہ اور ہمت ہونی چاہئے ، انہوں نےکہا کہ جسمانی ہمت  اور طاقت کی ضرور نہیں ہے اس کے لئےہم یونیفارم میں بہت لوگ ہیں آپ لوگوں کو ذہنی اور اخلاقی ہمت اور جرات ہونی چاہیے آپ کو سچ سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے اور ملک کے لئے جرات کے ساتھ اپنا موقف سب کے سامنے پیش کرنے کی ہمت بھی ہونی چاہئے ، تیسری بات آپ میں کمپیٹنس یعنی مہارت ہونی چاہئے تاکہ لوگ آپ سے مشورہ اور مدد طلب کریں اس سلسلے میں آپ کا کردار مثالی ہونا چاہئے ، لوگوں کو کبھی بھی آپ سے مشورہ لیتے ہوئے جھجھک نہیں ہونی چاہیے، آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ آپ سے مشورہ لیں اور آپ ان کو صحیح مشورہ دینے کے قابل ہوں ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…