ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اے پی سی میں وزیراعظم کے سامنے پانامہ پیپرز کا ذکر ایسی شخصیت نے چھیڑ دیا کہ پی ٹی آئی رہنما بھی حیران رہ گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر غور کرنے کے لئے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے براہ راست نواز شریف کو مخاطب کر کے پانامہ پیپرز کا قصہ چھیڑ دیا۔ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مالیاتی سیکینڈل ہے اور اس معاملے  کو حل کئے بغیر ملکی اتحاد کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔

واضح رہے کہ اک بھارت حالیہ کشیدہ صورت حال بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت ، آبی ذخائر کی بندش سمیت دیگر مخاصمانہ اقدامات کا جائزہ لینے اور ان کا جواب دینے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں کو مدعو کیا ہے ۔وزیر اعظم ہاؤس میں جاری اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے اٹھ کر سائیڈ روم میں آگئے ہیں۔ جہاں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اختلافا ت کے باوجود کشمیر کےمعاملے پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں اور بھارتی جارحیت پر ہمارا اور حکومت کا موقف سب پاکستانیوں کی طرح ایک ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر وزیر اعظم نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں۔ بھارتی جارحیت سے متحد ہو کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاک بھارت تعلقات ٹرننگ پوائنٹ ہیں۔ متحد پاکستان ہی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر سکتا ہے۔قومی سلامتی کے مقاصد مل کر کام کرنے سے ہی حاصل ہوں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی تمام پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں جاری ہے جس میں بھارت کی جانب سے پیدا کردہ  صورتحال پر غور وغوض کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…