لاہور (آن لائن)سینیٹر سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے کہا ہے کہ تم کشمیر میں جنگ ہار چکے ہو، بہتر یہی ہے کہ اس کا اعتراف کرلو۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستان کی حفاظت کے لئے پوری قوم اور افواج ایک مورچے اور محاذ پر ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ مہم جوئی کے نتیجے میں کشمیر، خالصتان اور آسام بھارت کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلا کر پاکستانی بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کر رہا ہے، بھارت باز نہ آیا تو خطے میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے دفاتر سیل کر دیئے ہیں اور حریت قائدین کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔ سراج الحق نے اس موقع پر یہ ضیائ الحق کا مشہور زمانہ جملہ بھی دہرایا کہ ہمیں کچھ ہو بھی جائے تواسلام کے نام لیوا دنیا میں کہیں نہ کہیں زندہ رہیں گے مگر ہندوستان کو کچھ ہوا تو تمہارا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں