پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر۔۔۔! بھارتی فوجیں دم دبا کے بھاگ گئیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کے بعد بھارتی سرحدی فورسز پاکستانی جانبازوں کا سامنا کرنے سے بھی بھاگ گئیں،بھارت نے اٹاری اورواہگہ بارڈ ر پر ہونیوالی پرچم کشائی کی تقریب منسوخ کردی تاہم پاکستان رینجرز نے واضح کیا کہ پاکستانی سائیڈ پر تقریب معمول کے مطابق ہوگی اور شہری بھی شریک ہوسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے اٹاری اورواہگہ بارڈ ر پر ہونیوالی پرچم کشائی کی تقریب منسوخ کردی ہے ۔ بی ایس ایف اور ضلعی حکام نے سیاحوں اور شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تقریب دیکھنے کیلئے اٹاری واہگہ کی طرف نہ جائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب پنجاب کے دیہات بھی خالی کرالیے ہیں جبکہ اضافی نفری بھی سرحد پر پہنچادی گئی جس سے ثابت ہوتاہے کہ کسی بھی قسم کی کوئی دراندازی نہیں ہورہی تھی بلکہ بھارت نے یہ ڈرامے بازی منصوبے کے تحت ہی کی ہے ۔واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر روزانہ شام کو پرچم اتارنے کی تقریب کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی اور پنجاب رینجرز کے جوان ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں ۔واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پریڈ کے دوران پنجاب رینجرز کے جوان جوش و ولولے کا ایسا مظاہرہ کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کا قومی جوش عروج پر پہنچ جاتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…