جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تم ایک بار سرحد پار کر کے تو دکھائو ۔۔۔!ہم کیا کریں گے؟ پاکستان کا اعلان سنتے ہی بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے سرجیکل آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم پاک فوج نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر کوئی سرجیکل آپریشن نہیں ہوا بھارت کی جانب سے جھوٹا بیان جاری کیا گیا ہے،بھارت نے کراس فائرنگ کو سرجیکل آپریشن کا نام دیا ہے اگر سرجیکل آپریشن کیا گیا تو بھارت کو اسی انداز میں جواب دیں گے ۔بھارت وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے اپنے قوم کے دفاع کے لئے سرجیکل حملہ کیا ہے جس سے دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے،بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہا ہے آئندہ ایسے حملے نہیں کریں گےاس حوالے سے پاکستان کو بتادیا گیا ہے ۔ڈی جی ایم او کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تھے جہاں سے وہ کشمیر میں حملوں کے لئے جانے کا انتظار کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس آپریشن کے دوران کچھ اشیاء بھی برآمد کی ہیں جن میں جی پی ایس بھی شامل ہیں جن پر پاکستانی لکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ تھے جہاں پر ان کو تربیت دی جارہی تھی ،بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اڑی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے نمونے اسلام آباد سے شیئر کئے جائیں گے ہم اس سلسلے میں مکمل طور پر تیار ہیں امید ہے پاکستان ہم سے مکمل تعاون کرے گا جبکہ گرفتار افراد تک پاکستان قونصلر رسائی دینے کے لئے بھی تیار ہیں یہ پریس کانفرنس وزارت خارجہ اور دفاع نے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تاہم بھارتی عہدیدار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے بغیر پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں 2 فوجی جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کے تبادلے کا بھی کہا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ تبادلہ گزشتہ شب 2:30 منٹ پر شروع ہوا جو تاحال جاری ہے ،پاکستانی فوجی بھارت کی اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں ۔اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں سکیورٹی صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس اجلاس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ،وزیر خارجہ سشما سوراج ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،وزیر دفاع منوہر پاریکر،قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیور اور سیکرٹری خارجہ ایس جیش شینکر نے شرکت کی ۔اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور پاکستان کو انتہائی پسندیدہ کا درجہ واپس لینے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ اجلاس میں اوڑی حملے کے بعد لائن آف کنٹرول سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے جبکہ اجلاس میں فضائی راستے بند کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کی حیثیت پر نظر ثانی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارت پاکستان کیساتھ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا معاہدہ بھی جلد ختم کرنے کا اعلان کر دے گا تاہم پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ نے سرجیکل آپریشن کے حوالے سے بھارتی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے صرف کراس فائرنگ کی گئی ،اس طرح کی فائرنگ بھارت کی جانب سے ماضی میں بھی کی جاتی رہی ،بھارت نے کراس فائرنگ کو سرجیکل آپریشن کا نام دیا ہے جو سراسر جھوٹ ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا ہے اگر بھارتی کی جانب سے سرجیکل آپریشن کی گئی تو اس کا اسی انداز میں بھر پور جواب دیا جائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…