اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرچوہدری نثاراحمدایڈووکیٹ نے ہزاروں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے کہاہے کہ بھارت سندھ طاس آبی معاہد ے کوختم کرناچاہتاہے اورپاکستان کاپانی روک کرہماری سرسبزوشاداب سونااگلنے والی زمینوں کوصحرا میں تبدیل کرنے کی سا زش کررہاہے بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کی تو اس کا اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھاناپڑے گا وہ گزشتہ روز گاؤں کھمب کلاں ضلع منڈی بہاؤالدین میں کسانوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے چوہدری نثارایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان کی بہادرمسلح افواج اورمحب وطن پاکستانی عوام غیورکاشتکار کسی کوبھی پاکستان کی زراعت کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے تالیوں کی گونج اور پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کسان بورڈ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں اعلان کیا کہ اگر بھارت نے پانی بند کیا تو ملک بھر کے کروڑوں کسان پاک وطن،کشمیر اور دریاؤں کی حفاظت کیلیے پاک فوج کے شانہ بشانہ انڈیا سے جنگ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسان بورڈ پاکستان کی طرف سے دائررٹ پر لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیاہے پنجاب کے کسان اس ظالمانہ ٹیکس کوقبول نہیں کرتے کوئی کسان زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرے انہوں نے کہاکہ ہماری دوعشروں کی جدوجہد رنگ لارہی ہے آج کسان بورڈاورکسانوں کی تنظیم گاؤں گاؤں مضبوط ہورہی ہے انشا ء اللہ اب کسان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں زمینداروں ،کسانوں اورزراعت کے مفاد کے لئے ہم متحد ہیں اب کسی کواپنے حقوق غضب کرنے نہیں دیں گے ۔ایک قرداد میں مطالبہ کیا کہ حکومت وعدہ کے مطابق ظالمانہ زرعی انکم ٹیکس ختم کرے اور شوگر ملوں سے واجبات دلوائے۔کسانوں پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔اس سے قبل چوہدری نثارایڈووکیٹ کاکھمب کلاں پہنچنے پرمیزبان ڈویژنل رہنما کسان بورڈ چوہدری صالح محمد رانجھا،ضلعی صدر صوفی ریاض وڑائچ پاہڑھیانوالی ودیگررہنماؤں نے شانداراستقبال کیا اور ان پر ڈھیروں گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پرشرکاء اورمرکزی صدرکے اعزازمیں صالح محمد رانجھانے اپنی رہائش گاہ پرظہرانے کی ضیافت کااہتمام کیا۔