جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو ایک کے بعد ایک جھٹکا،ایک اوراہم سیاسی جماعت نے بھی ’’جھنڈی‘‘ دکھادی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل)پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ پی ایم ایل (فنکشنل) پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل نہیں ہوگی،بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری سیسہ پلائی دیوار ہیں ،ان کی جدوجہد آزادی قابل رشک ہے عالمی برادری اس مسعئلہ کو فوری حل کرے، دہشت گردی کو ختم کئے بغیرپاکستان ترقی نہیں کر سکتا،ہم سب کو ملکر دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی،سی پیک پاکستان کی خوشحالی اور عام آدمی کی ترقی کا منصوبہ ہے،عوام اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، پنجاب حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینا ہوگی،عمران خان کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکاپاک چین قیادت کا سی پیک پر مکمل اعتماد ہے،یہ کسی پارٹی یا شخصیت کا نہیں بلکہ پاکستان کا منصوبہ ہے،اسکی مخالفت دراصل پاکستان کی مخالفت ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک اور میٹرو اورنج ٹرین جیسے قومی منصوں پر سب متحد ہونا چاہیے اور یہ منصوبے رکنے نہیں چاہیے۔اجلاس میں کشمیرمیں بھارتی بربریت اور مظالم کی قرارداد کی بھی متفقہ منظوری دی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…