اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سنو! ہمت ہے تو اب آؤ میدان میں ۔۔۔۔ پاکستان نے بھارت کو چیلنج کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِاعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اوڑی سیکٹر میں فوجی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈیا نے بے بنیاد الزام لگایا ہو،پاکستان حملے کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کسی بھی حملے کے بعد ’ بھارت ہمیشہ تحقیقات سے قبل ہی اعلان کر دیتا ہے کہ اس میں پاکستان کی ایجنسیاں یا غیر ریاستی عناصر ملوث ہیں، ہماری یہ خواہش اور مطالبہ ہے کہ اس حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کروائی جائیں تاکہ غیر جانبدارانہ تفتیش ہوسکے۔

‘مشیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں اس وقت آزادی کی تحریک چل رہی ہے اس طرح کے حملے سے پاکستان اور کشمیروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ انڈیا کی فورسز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سے توجہ ہٹتی ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈیا نے بے بنیاد الزام لگایا ہو ’جب صدر کلنٹن برِصغیر کے دورے پر آئے ہوئے تھے تو کشمیر میں ایک بہت بڑا واقع ہوا تھا جس کا الزام بھی پاکستان پر لگایاگیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ وہ انڈیا نے خود کروایا تھا۔‘پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں یہ حالیہ حملہ ہوا ہے وہاں انڈیا کی فوج اتنی بڑی تعداد میں تعینات ہے کہ وہاں سے کسی قسم کی دراندازی ناممکن ہے۔

ممبئی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے مشیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ 2009 میں ہونے والے ممبئی حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا تھا تاہم اس سلسلے میں انڈیا ثبوت فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتے رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے بھی یہ ہی صورتحال ہے انڈیا کی جانب سے ابھی تک مطلوبہ ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔سر تاج عزیز کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ’پاکستان کشمیر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…