لاہور ( این این آئی)حکومت کی طرف سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر نہ اٹھانے پر لاہور ہائیکورٹ کے روبرو انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے 23 اگست کو درخواست خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے جبکہ حکومت مسئلہ کشمیر پر بیان بازی کے سوا کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کررہی ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کو آئین کے آرٹیکل نو کے تحت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھانے کا حکم دیا جائے اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی جائے۔