بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاک بھارت کشیدگی بین الاقوامی رہنما بھی میدان میں کود پڑے ۔۔۔ بھارتی حکومت  کے لئے پریشانی کی خبر

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل  مندوب ڈاکٹر  ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پر تشدد کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرناک ہیں،بھارت کی   پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئی، پاکستان کسی لفظی جنگ میں نہیں پڑے گا ، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایسی بیان بازی نامناسب ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال پر سفارتی دبائو کے ردعمل میں جنگ کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے  ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار افراد کی تصاویر دیکھ کر افسردہ ہوئے۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں کا نوٹس لیا   اوراگلے مرحلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سے رابطہ کرکے انہیں کشمیر کے بارے میں ثبوت دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پر تشدد کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرناک ہیں ۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ کشمیر ی عوام کو ان کا آئینی حق دیا جانا چاہیے۔  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئی ۔  ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار دنیا بھر میں بری طرح بے نقاب ہو گئی  ۔انہوں نے کہا کہ  اسلامی کانفرنس تنظیم نے بھی مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔  ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی لفظی جنگ میں نہیں پڑے گا کیونکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایسی بیان بازی نامناسب ہے۔  انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال پر سفارتی دبائو کے ردعمل میں جنگ کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ ہم نہیں سمجھتے کہ جنگ کا کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان صورتحال ایسی خطرناک ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نہ تو وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں جنگ کا کوئی لفظ استعمال کیا ہے نہ ہی پاکستان ایسا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…