لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رائے ونڈمارچ کی تاریخ نزدیک آتے ہی پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے بعد خواتین ونگ نے بھی بغاوت کردی، خواتین نے ونگ کی تحلیل سے متعلق جہانگیر ترین کا نوٹیفکیشن کو ماننے سے انکار کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق خواتین ونگ کے اجلاس میں متفقہ قرار داد پاس کردی گئی۔ قرارداد جہانگیر ترین کا نوٹیفکیشن کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ خواتین ونگ کی جانب سے متفقہ قرار داد پاس کردی گئی۔ قرار داد کے مطابق ونگ کو تحلیل کرنا خواتین کی قربانیوں کو ضائع کرنے کے مترادف ہے پنجاب کے 34 اضلاع کی خواتین تنظیموں نے بھی قرار داد پر دستخط کردیئے قرار داد کی کاپی چیئرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قیادت کو ارسال کردی اور خواتین کا تحریک انصاف ونگ پاکستان کے نام سے کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مابق ان خواتین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈمارچ میں شرکت کےلئے جائیں گی اوروہاں پرجہانگیرترین کے خلاف باقاعدہ احتجاج عمران خان کے سامنے ریکارڈکرائیں گی۔