جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سن لے اگر یہ کا م ہوا تو ۔۔۔! وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنگین نتائج کی کی دھمکی دیدی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اوڑی حملے سے متعلق بھارتی الزامات آزادی کشمیر کی تحریک دبانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے،بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اور آزادی کشمیر کی تحریک کو نظر انداز کرنے کیلئے پاکستان پر الزام لگایا جارہا ہے،ہم بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں ،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی،،ممکن ہے بھارت نے خود ڈرامہ رچایا، ایل او سی پر کچھ ہوا تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا ۔ اتوار کوبھارت کی جانب سے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگائے جانے پر رددعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اوڑی حملہ جیسا بووؤ گے ویسا کاٹو گے کی مثال ہے، بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اور آزادی کشمیر کی تحریک کو نظر انداز کرنے کیلئے پاکستان پر الزام لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ، حملہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی سازش ہوسکتی ہے ، اڑی حملے کا الزام بھارت کو کشیدگی بڑھانے کی کوشش مہنگی پڑے گی ، بھارتی الزام تراشی کا مقصد مسئلہ سے توجہ ہٹانا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل کر رہی ہے ،کشمیر میں 90افراد کی شہادت ہو چکی ہے حملے کا الزام لگانے سے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ، ، آزادی کی تحریک زورپکڑ رہی ہے ، ہم بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ صورتحال بھارت کے لئے تشویشناک ہے ، بھارت کو جوآج کاٹنا پڑا ہے تو ہمیں کیوں الزام دے رہا ہے ، بھارت میں ریاستوں کی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں ، پاکستان پر بھارت کے الزامات مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ،ممکن ہے بھارت نے خود ڈرامہ رچایا،اگر ایل او سی پر کچھ ہوا تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا، بھارت کواس ایڈونچر کے نتائج بہت مہنگے پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…