لاہور( آن لائن ) واہگہ بارڈرپربھارتی فورس کا جذباتی فوجی پریڈ کے دوران پاکستان رینجرزکی جانب آتے ہوئے گرگیا تھا جس کی وڈیو کافی وائرل ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کاجذباتی فوجی واہگہ بارڈرپرپریڈ کے دوران پاک رینجرزکی جانب آتے ہوئے گرگیا جس کی ویڈیو تقریب دیکھنے آئے ایک شہری نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی جو اب وائرل ہوچکی ہے۔ بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے پھسلنے والے فوجی کودوبارہ پریڈ کاحصہ بننے سے روک دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جذباتی فوجی پریڈ کے دوران پاک رینجرزکی جانب آتے ہوئے نیچے گرا جسے پاس کھڑے ساتھی نے سہارا دیا جب کہ بھارتی فوجی کیگرنیکی وجہ سے پریڈ کو بھی چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا تھا۔