راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اورموٹروے پولیس کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کی تحقیقات جاری ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آرنے اپنے ایک اعلامیے میں کہاکہ ہے سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اورموٹروے پولیس کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کی تحقیقات جاری ہیں اوررپورٹ مکمل ہوتے ہی پیش کردی جائے گی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق اس واقعے میں قانون کے مطابق ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ جبکہ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک فوج نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی دو فوجی افسروں کے ہاتھوں پٹائی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پاک فوج نے اپنے دو افسران کی جانب سے موٹر وے پولیس کے افسران پر تشدد کی تصاویر اور اس حوالے سے موٹر وے پولیس کی رپورٹ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موٹروے پولیس کے افسروں اور آرمی کے دو نوجوان افسروں میں جھگڑے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اس افسوس ناک واقعہ کی انکوائری قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائےگا۔