بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ٗعابد شیر علی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ٗنندی پور پاور پراجیکٹ کا بیک اپ ریکارڈ موجود ہے ، مافیا نے کرپشن کی کوشش کی ٗ ہم نے اس کرپشن مافیا کو پکڑلیا۔نندی پور پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ نندی پورپاور پراجیکٹ کی مشینوں کا معائنہ جاری ہے ، معاملے کی جڑتک جائیں گے ،یہ حقیقت ہے کہ ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جلایانہیں گیا،دوٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں، اس کی تحقیقات کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کررہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پلانٹ کو انسپکشن کیلئے بند کیاگیا ٗبند ہوجانے کی خبریں درست نہیں ٗ دوبارہ 27ستمبرکو فعال ہوجائیگا۔عابد شیرعلی نے کہاکہ عمران خان عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ خود بڑے ٹیکس چور ہیں ، 75ہزار روپے ٹیکس دینے والے کی آسائشیں کہاں سے پوری ہوتی ہیں؟عابد شیر علی نے دعویٰ کیاکہ طاہرالقادری نے ماڈل ٹاؤن میں 14لوگوں کو قتل کرایا ٗوزیرداخلہ سے مطالبہ کرتاہوں کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…